مسلم لیگ(ن) انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی،عظیم مرتضیٰ

مسلم لیگ(ن) انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی،عظیم مرتضیٰ

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن ) 25جولائی کوہونے والے انتخابات میں پورے کامیاب ہوگی ۔اورپورے ملک میں واضع اکثریت حاصل کرے گی ۔یہ باتیں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لاہورکے حلقہ 150کے سینئررہنما عظیم مرتضی المعر وف پوجی باگھڑنے روزنامہ پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہاکہ PP150 میں انشاء اللہ شیرایک دفعہ پھر دھاڑے گا ۔اور ووٹرکی کثیرتعداد اس دفعہ بھی بلال یٰسین اور وحید عالم خان پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قومی وصوبائی ممبران کوکامیاب کروائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے قائد محترم میاں محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے ۔اور آکر الیکشن مہم میں کارکنوں کے ہمراہ بھرپورحصہ لیں گے ۔سیاسی مخالفین نے نہ آج تک کچھ کیاہے اور نہ کرناہے 25جولائی کوحلقہ PP150 میں بلال یٰسین کی ٹیم اپنے امیدوار کے لیے سردھڑکی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

عظیم مرتضیٰ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -