قرضوں کی ادائیگی کیلئے 180ارب کا قرضہ تشویشنا ک ہے،کامران سیف

قرضوں کی ادائیگی کیلئے 180ارب کا قرضہ تشویشنا ک ہے،کامران سیف

  

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے گردشی قرضوں کے حوالہ سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 180ارب کا قرض لیا گیا اور قرضہ کی ادائیگی کیلئے اس کو صارفین کے بجلی ٹیرف میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضوں کا بوجھ بجلی بلوں میں ڈال کر150ارب روپے عوام سے وصولی زیادتی ہے مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری جگا ٹیکسوں کو بجلی بلوں میں شامل کرکے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عوام ایمانداری سے ہر ماہ بجلی بلوں اور اس میں شامل ٹیکسوں کی ادائیگیاں کررہے ہیں عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ان سے وصول کردہ رقم اگر گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے ادا نہیں ہورہی تو کہا جارہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -