(ن) لیگ کا انتخابی منشور تمام جماعتوں سے موثر ہے،حنا پرویز بٹ

(ن) لیگ کا انتخابی منشور تمام جماعتوں سے موثر ہے،حنا پرویز بٹ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا انتخابی منشور تمام جماعتوں سے موثر ہے،روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کیلئے پینے کا پانی بھی نایاب کردیا ہے،سیاست اور خدمت کھلاڑیوں اور اناڑیوں کا کام نہیں ،عوام انتخابات میں اسی سیاسی جماعت کو وٹ دے گی جس جماعت نے پانچ سال میں ان کے مسائل حل کیے ہیں،مسلم لیگ ن کی مقبولیت کسی سروے کے مطابق بھی کم نہیں ہوئی ،ن لیگ کا نظریہ مضبوط اور مستحکم ہے،ہم اپنے نظریے کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 127میں مریم نواز کی کمپئن کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا مریم نواز اس حلقے سے پچاس ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتیں گی،حلقے کی ہر خاتون کو احساس ہے کہ جس وزیر اعظم نے پاکستان سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اسی وزیر اعظم کی بیٹی آج ان کے حلقے میں انتخاب لڑ رہی ہے،ن لیگ کے مقابلے میں ایسے امیدوار میدان میں آئے جو لوگ کبھی گھروں سے باہر نہیں نکلیں ان کو عوام کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہے،اگر عوام نے مسلم لیگ ن کو دوبارہ موقعہ دیا تو پاکستان کو صیحی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -