فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ ، پاکستان فاتح، سیریز میں آسٹریلیا سے ہار کا حساب برابر

فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ ، پاکستان فاتح، سیریز میں آسٹریلیا سے ہار کا حساب ...

  

ہرارے (نیٹ نیوز) فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ اور باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے ہرا دیا۔ فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آسٹریلوی ٹیم 195 رنزکے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 149 رنز بناسکی۔ سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے، فخر زمان نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ آصف علی نے ناقابل شکست 37، حسین طلعت نے 30، شعیب ملک 27 ، جبکہ کپتان سرفراز احمد 14 بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے، نے تین، رچرڈ سن نے دو جبکہ گلین میکسویل اور سٹوئنس نے ایک ایک وکٹ لی، جواب میں آسٹریلیا کی طرف سے شارٹ اور ارون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔فنچ۔ 16رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹراویز ہیڈ 7 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ گلین میکسویل بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا سامنا نہ کر پائے اور صرف 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، نک ماڈینسن 5 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے اس موقع پر شارٹ 28 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا نشانہ بنے۔ سٹوئنس16 رنز بناکر عثمان خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایشٹن ایگر 11 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کیری 37 اور ٹائے 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، محمد عامر، فہیم اشرف، شاداب خان اور عثمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -