فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز ، یورو گوئے کا فرانس اور برازیل کا بیلجیم سے آج جوڑ پڑے گا

فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنلز ، یورو گوئے کا فرانس اور برازیل کا بیلجیم سے آج ...

  

ماسکو(نیٹ نیوز) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کاکوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا ۔کوارٹر فائنل میںآج پہلا جوڑ یوروگوئے اور فرانس کا پڑے گا، یوروگوئے ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے اپنے تینوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی، اس کا اب تک دفاع کافی بہتر رہا ہے، کپتان ڈیگو گوڈن اس میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ اسٹرائیک فورس ایڈنسن کیوانی اور لوئس سواریز پر مشتمل ہے،کیوانی کی فٹنس ٹیم کیلیے تشویش کا باعث ہے، لاسٹ 16 میں پرتگال کو روندنے کے بعد وہ خود بھی لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر آئے تھے جس کا سبب پنڈلی کی تکلیف تھی۔ اب اس فرنچ سائیڈ کو جمعے کے روز مضبوط یوروگوئین دفاع میں دراڑ ڈالنے کا چیلنج درپیش ہوگا ،برازیل کا ڈیفنس ریکارڈ بھی کافی بہتر رہا، اب تک چار میچز میں صرف ایک بار ہی اس نے گول کھائے ہیں، آہستہ آہستہ ٹیم نے اپنی پوزیشن کو کافی بہتر بنانے کیساتھ اعتماد بھی بحال کرلیا، اس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہونا ہے، یہ برازیل کیلیے ایک سخت آزمائش ہوگی

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -