یوروگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلیں گے: ہوگو للورس

یوروگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلیں گے: ہوگو للورس

  

ریوڈی جنیرو(اے پی پی) فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہوگو للورس نے کہا کہ کوارٹر فائنل میچ یوروگوئے کی ٹیم کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پری کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کو شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میچ کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ٹاپ ایٹ میچ میں کھلاڑی یوراگوئے کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں۔ ہوگو للورس نے کہا کہ انکی ٹیم کے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے پر وہ اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور وہ پرامید ہیں کی انکی ٹیم اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ یوراگوئے کے خلاف کوارٹر فائنل میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -