کرکٹ آسٹریلیا کی سمتھ اور وارنر کی سزاؤں میں کمی کی افواہوں پر تردید

کرکٹ آسٹریلیا کی سمتھ اور وارنر کی سزاؤں میں کمی کی افواہوں پر تردید

  

سڈنی (نیٹ نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیو ڈ وارنر کی سزاؤں میں کمی کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔خبریں گردش کررہی تھیں کہ کرکٹ آسٹریلیا ان دونوں کرکٹرز کی پابندی کم کرنے کا رادہ رکھتی ہے اور یہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ شیفلڈ شیلڈ کھیل سکیں گے لیکن کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ اسمتھ اور وارنر کی سزاؤں میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی کرکٹ آسٹریلیا کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پر پابندی آئندہ سال مارچ کے آخر تک برقرار رہے گی البتہ بین کرافٹ پابندی اْٹھنے کے بعد شیفلد شیلڈ کے آخری 4مقابلوں کے لیے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -