پاکستان کیلئے کارکردگی دکھاتا رہوں گا،شاہین آفریدی

پاکستان کیلئے کارکردگی دکھاتا رہوں گا،شاہین آفریدی

  

ہرارے (نیٹ نیوز) سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کیخلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کارکردگی دکھاتے رہیں گے۔ میچ کے بعد رمیز راجہ نے انٹرویو کے دوران شاہین شاہ آفریدی سے سوال کیا کہ آسٹریلیا کیخلاف کھیتے ہوئے آپ نے کیا منصوبہ بنایا تھا؟‘‘ شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ منصوبہ یہی بنایا تھا کہ جب بھی موقع ملا تو پاکستان اور ٹیم کیلئے اچھا کروں اور الحمد اللہ اچھا ہوا اور ٹیم جیت گئی۔شاہین آفریدی نے کہاکہ ہمارے باؤلنگ کوچ اظہر محمود ہمیں کافی کچھ بتاتے ہیں اور میچ کے دوران حالات کے حساب سے کپتان بتاتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -