شعیب اختر کی عمر گل، توفیق عمر اور میر حمزہ کیساتھ تصویر وائرل

شعیب اختر کی عمر گل، توفیق عمر اور میر حمزہ کیساتھ تصویر وائرل

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے کرکٹ میں ایک اور ٹی 20 لیگ شروع ہونے جا رہی ہے کیونکہ کرکٹ اب ناروے میں بھی پہنچ گئی ہے۔نارویجن پریمیر لیگ میں ٹی 20 کرکٹ کے بڑے ستارے جگمگاتے نظر آئیں گے جبکہ پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر اس ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسڈر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں عمر گل، توفیق عمر اور میر حمزہ کیساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو عبدالرزاق کی اس پر نظر پڑ گئی جنہوں نے صارفین کی توجہ شعیب اختر کی توند کی جانب دلاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آ گیا۔شعیب اختر نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ اوسلو میں عمر گل اور دیگر لڑکوں کیساتھ، اچھا کھانا ہمیشہ میرے چہرے پر مسکراہٹ لے آتا ہے۔‘‘عبدالرزاق نے جیسے ہی تصویر دیکھی تو جواب دیتے ہوئے لکھا ’’آپ تو مسکرا رہے ہیں لیکن آپ کا پیٹ تو قہقہے لگا رہا ہے۔‘

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -