میسی بہتر یا رونالڈو؟ بحث پر میاں بیوی میں طلاق

میسی بہتر یا رونالڈو؟ بحث پر میاں بیوی میں طلاق

  

ماسکو(نیٹ نیوز)کھیلوں کی دنیا میں عظیم کھلاڑیوں او ٹیموں کے درمیان موازنہ کوئی نئی بات نہیں تاہم موجودہ دور میں سب سے بڑے حریف تصور کیے جانے والے فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے شائقین میں گزشتہ 10سال سے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو عظیم تر ثابت کرنے کی جنگ جاری ہے۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں پر بحث نے بات میاں بیوی کے درمیان طلاق تک پہنچا دی۔ماسکو کے مقامی اخبار کے مطابق آرسن اور لیوڈملا نامی جوڑے میں بحث اس وقت شروع ہوئی جب ارجنٹینا نے ورلڈ کپ میچ میں نائجیریا کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔شوہر ارجنٹائن کی فتح کا جشن منا رہے تھے لیکن بیوی اس بات پر مصر تھی کہ رونالڈو اپنے حریف میسی سے بہتر ہے جوبعدمیں جھگڑے میں بدل گئی اور شوہر نے اپنا تمام سامان باندھ کر بیوی کو چھوڑ کر اپنی راہ لی۔

آرسین نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی میری بیوی میسی کا مذاق اڑا رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میسی آئس لینڈ کے خلاف ایک پینالٹی تک سکور نہ کر سکا۔آرسین نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اپنا سامان اٹھایا اور ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا۔دلچسپ امر یہ کہ اس جوڑے کی ملاقات بھی ایک فٹبال میچ کے دوران ہی ہوئی اور 2002 میں ایک بار میں میچ دیکھنے کے دوران دونوں ایک دوسرے سے پہلی بار ملے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -