انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کارڈف(اے پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان انگلش ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دوسری جانب پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم کا مورال بلند ہے اور وہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر جوش ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔