پاکستان کیخلاف ٹاس آسٹریلیا نے جیتا
ہرارے(آئی این پی) سہ ملکی ٹی 20سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جوسود مند ثابت نہ ہوا۔میچ میں کینگروزکو شکست کاسامناکرناپڑا۔
سیریز میں پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں۔
جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔پانچویں میچ میں قومی ٹیم میں فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عثمان خان کو کھلایا گیا۔