کینسر سے لڑتی سونالی کیلئے فنکاروں کی نیک خواہشات

کینسر سے لڑتی سونالی کیلئے فنکاروں کی نیک خواہشات

  

ممبئی (آن لائن)بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کی بیماری کے بارے میں افسوس ناک خبر سامنے آنے کے بعد ان کیساتھی فنکار غمزدہ ہو گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پیغام بھیجا کہ ’ تم بہترین جنگجو ہو‘،اپنی بیماری پہ قابو پا لو گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرینے گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے’ہائی گریڈ ‘ کینسر کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ اس وقت امریکامیں زیر علاج ہیں،ایسے میں ان کے ساتھی فنکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور انہیں حوصلہ دینے لگے اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے نظر آرہے ہیں۔بالی وڈ اداکار انیل کپور نے ٹوئٹر پر پیغام بھیجا کہ ’تم بہترین جنگجو ہو ، ہمارا پیار اور حوصلہ افزائی تمہارے ساتھ ہے،تمہیں جلد از جلد صحت مند دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔‘معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے سونالی کی ہمت بڑھائی اور پیار بھیجا۔اس کے علاوہ ساتھی اداکاراؤں میں سونم کپور،شلپا شیٹی،منیش ملہوترا،بپاشا باسو،دیا مرزا فرح خان نے انسٹاگرام پر پیغام بھیجا کہ’ سونالی کیلئے بہت سارا پیار اور دعائیں، یقین رکھو ٹھیک ہو جاوگی۔‘بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونالی بیندر ے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے،حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ،معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔

سونالی بیندرے کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے،اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں،میں پر امید ہوں اور اس کیخلاف بھر پورجنگ کروں گی۔

مزید :

کلچر -