سیشن کورٹ کامیشا شفیع کی عدالت طلبی کا نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

سیشن کورٹ کامیشا شفیع کی عدالت طلبی کا نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سیشن کورٹ لاہورنے میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم جاری کردیا۔ادکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے لاہور کی عدالت میں کیس کی سماعت کی جس میں عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا۔کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ میشا شفیع نے ان پر ہراساں کرنے کے بلا وجہ الزامات عائد کئے ہیں، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے شہرت کے لئے جھوٹے الزامات عائد کئے اور ان الزامات کے باعث پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ہے۔
اس موقع پر عدالت نے میشا شفیع کو 13 اگست کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

کلچر -