سپریم کورٹ چیئرمین و ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ
لاہور(فلم رپورٹر)سپریم کورٹ نے چیئرمین و ایم ڈی پی ٹی وی تقرری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیااور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خزانہ کو 9جولائی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراطلاعات پرویز رشیدسپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بطوروزیراطلاعات پرویزرشید کے اختیارات لامحدودنہیں تھے، پرویزرشید صاحب ! آپ کی اپنی کتنی تنخواہ تھی؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈھائی تین لاکھ آپ کی اپنی تنخواہ تھی،یہاں مرسیڈیزگاڑیاں چلتی رہیں،ایساکون سا اختیارتھاجواتنی تنخوائیں دی گئیں؟۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عطاالحق قاسمی ایک ہی وقت میں چیئرمین اورایم ڈی تھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پرویزرشیدصاحب !آپ ہمارے لیڈرہیں،قوم کے پیسے کاادراک ہوناچاہئے،وہ خودکہتا ہے نوازشریف کے حق میں بڑے مضامین لکھے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عطا الحق قاسمی کی تقرری ادارے کوبچانے کیلئے کی،تنخواہ کے معاملے پرتمام اداروں سے رہنمائی لی، سابق وزیر اطلاعات نے تنخواہ کی ذمہ داری فنانس ڈویڑن پرڈالتے ہوئے کہا کہ فنانس ڈویڑن چاہتا توتنخواہ روک سکتاتھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سربراہ کی خواہش پرتقرری سے ادارہ کیسے انکارکرسکتا ہے؟عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری کو 9 جولائی کو طلب کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔