کومل رضوی کی مریکی ریاست کینٹکی میں شاندارپرفارمنس

کومل رضوی کی مریکی ریاست کینٹکی میں شاندارپرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)روا ں سال ایک اور نیا ٹریک ریلیز کرنے والی پاکستان کی نامور گلوکارہ کومل رضوی نے اس بار امریکی ریاست کینٹکی میں اپنی شاندار اور منفرد پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دل جیت لئے ، انھوں نے لوئزویل شہر کے رمادا پلازا ہوٹل بلیو گراس میں پرفارم کیا اور زبردست پزیرائی حاصل کی۔کومل رضوی ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اسٹیج پر دلکش نظر آئیں اور انھوں نے اپنی مدھر آواز اور لائیو گلوکا ری کے مخصوص انداز کے ذریعے مکمل طور سے یہ میلا لوٹ لیا۔کومل کے معروف سانگز پر اُن کے مداح جھومتے رہے اور ان سے کئی گیت بار بار دہرانے کی فرمائش کرتے نظر آئے۔یہ کانسرٹ ریاست کینٹکی اور انڈیانا میں مقیم پاکستانی فزیشینز کی ایسوسئیشن نے منقعد کرایا تھا جو کومل کی پرفارمنس کی بدولت ہر طرح سے کامیاب ثابت ہوا۔ناواقف لوگ جان لیں کہ APPKI ایک غیر منافعہ بخش تنظیم ہے جو پروفیشنل اور نئے آنے والے پاکستانی نژاد فزیشینز کے مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اُن کے لئے طب کے شعبے میں بہتر موقعوں کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔اس کے ساتھ ساتھِ اس تنظیم کی بدولت فزیشینز کو ایک ایسا فورم ملتا ہے جس کے زریعے سائنسی، تعلیمی ، رفاحی اور سماجی معاملات پر ممبر ز کو مل بیٹھنے اور تعمیری گفتگو کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہ شو، ہرزاویے سے کامیاب ٹھہرااور شرکا ء نے اسے بھرپور انداز میں پسند کیا۔

مزید :

کلچر -