ہالی ووڈ فلم ’’اینٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘ کی نمائش آج ہوگی

ہالی ووڈ فلم ’’اینٹ مین اینڈ دی ویسپ‘‘ کی نمائش آج ہوگی

  

لاس اینجلس (آن لائن) مارول کی سپر وومن ''ویسپ'' نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم میں اپنے لڑائی کے سین مختلف انداز میں فلم بند کروانے پر خاص توجہ دی تھی۔فلم اینٹ مین اینڈ دی ویسپ (آج)جمعہ کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے،فلم اینٹ مین اینڈ دی ویسپ مارول کی بیسویں فلم میں ویسپ کا کردار ادا کرنے والی ایونجلین للی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے کردار کو مختلف انداز میں ادا کرنا چاہتی تھیں۔انہوں نے اسٹنٹ وومن کیساتھ اس کی خاصی پریکٹس بھی کی۔اینٹ مین اینڈ دی ویسپ دو ہزار پندرہ کی فلم اینٹ مین کا سیکوئل ہے جس میں ایونجلین نے ہوپ وین ڈائن کا کردار ادا کیا تھا جسے اپنی قوت کا علم نہیں تھا۔

مزید :

کلچر -