یو ایم ٹی کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کی شرح 84 فیصد رہی

یو ایم ٹی کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کی شرح 84 فیصد رہی

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے شعبہ امتحانات نے سپرنگ 2018 کے 21مئی سے2 جون تک ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امتحانات میں طلبہ و طالبات کی جانب سے کل 14,08کورسسز رجسٹرڈ کروائے گئے جبکہ امتحانات میں حصہ لینے والے کل طلبہ و طالبات کی تعداد 12,857 تھی۔ گریجوایٹ، انڈر گریجو ایٹ، ماسٹرز، ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ضمن میں لیے گئے امتحانات میں کامیابی کی شرح 84% فیصد رہی۔ 319 طلبہ نے 4.0/4.0 جی پی اے حا صل کر کے نمایا کامیابی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ 26 طلبہ یو ایم ٹی اور چائنیز یونیورسٹیز کے مابین سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت گریجوایٹ ہوئے ہیں۔

یو ایم ٹی شعبہ امتحانات کے مطابق تمام امتحانات بخوبی اور بہترین انتظامات کے تحت منعقد کروائے گئے ہیں۔

امتحانی ٹیموں نے تمام سنٹرز کادورہ کیا۔ امتحانات کی نگرانی کرنے والی ٹیموں نے شعبہ امتحانات کی سا لمیت کو برقرار رکھتے ہوئے امتحانات کو منصفانہ اورشفاف طریقے سے منعقد کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔نگران ٹیموں کو یو ایم ٹی شعبہ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے امتحانات سے قبل مکمل ہدایات دی گئی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور تمام امتحانات کو احسن انداز میں منعقد کروانے اور نتائج بر وقت آنے پر کنٹرولر امتحانات کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ آخر -