پنجاب یونیورسٹی سماجی خدمات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی،پروفیسر نیاز

پنجاب یونیورسٹی سماجی خدمات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی معاشرے کے افراد کو درپیش نفسیاتی مسائل کے حل اور بہترین سماجی خدمات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کی پرانی عمارت میں قائم کردہ ذہنی صحت کے مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ داؤد ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت نفسیاتی مسائل سے لا علم ہے جن کا انہیں سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب یونیورسٹی نفسیاتی مسائل میں مبتلا افراد کی بحالی کیلئے سنٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر صائمہ نے کہا کہ سنٹر فار کلینکل سائیکالوجی ذہنی مسائل کا شکار بچوں اور بڑوں کو علاج معالجے کے لئے سہولیات فراہم کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سنٹر میں ذہنی مسائل کا شکار افرادکو کونسلنگ ، تشخیصی،تقریری اور دیگر خدمات بھی دی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سنٹر میں لیونگ انسٹی ٹیوٹ فار سلو لرنرز کے قیام کا مقصد خصوصی بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔قبل ازیں وائس چانسلر نے سنٹر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -