ورچوئل یونیورسٹی اورنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مابین انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ

ورچوئل یونیورسٹی اورنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مابین انٹرنیٹ کی ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اورنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مابین انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔اس معاہدے کی رو سے ورچوئل یونیورسٹی کے پاکستان بھر کے تمام کیمپسز میں آپٹک فائبر کے ذریعے محفوظ اور موثر انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔دونوں اداروں کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ڈائریکٹرفنانس طارق نعیم اورنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل انجینئر معراج گل نے معاہدے پردستخط کیے۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے انجینئر سید نوشاد شاہ اورنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے انجینئر حیدر مرتضیٰ اس معاہدے کی تشکیل کے لیے فوکل پرسن تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -