دماغی صحت پر عالمی چیلنجز کے اثرات‘ کے موضوع پر کانفرنس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فارکلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام’دماغی صحت پر عالمی چیلنجز کے اثرات‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس برائے سال 2018ء کی افتتاحی تقریب بروز جمعہ (آج) صبح9بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد و دیگر شرکت کریں گے۔