عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں،طارق سعادت

عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں،طارق سعادت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے حلقہ پی پی147 کے امیدوارطارق سعادت نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام میں شعوربیدارکردیا ہے اسی لیے اب ملک بھر کے عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں،پچیس جولائی کوپاکستان میں عمران خان کے نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزشاد باغ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت بنا کردنیا بھرمیں سبزپاسپورٹ کی عزت دوبارہ بحال کرائیں گے اورقوم کوآئی ایم ایف کی غلامی سے بھی ہمیشہ کیلئے نجات دلوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عام الیکشن نہیں ہے ، اللہ نے ہمیں راستہ بدلنے کا موقع دیا ہے اور اس الیکشن میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا ، یہ الیکشن پاکستان کو تبدیل کر سکتا ہے قوم نئے پاکستان کے سفرمیں پچیس جولائی کوبلے پرمہرلگا کرنئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -