اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ کے آن لائن شکایت سیل کے مفید نتائج برآمد ہوئے، پروفیسر اسماعیل

اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ کے آن لائن شکایت سیل کے مفید نتائج برآمد ہوئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہورایجوکیشن رپورٹر)اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈلاہور کے آن لائن شکایت سسٹم کی بدولت طالب علم کمیونٹی ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقین کو ازحد فائدہ ہوا ہے۔ شکایات کے ازالے کے اس جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کی بدولت اب طالب علم اور تعلیمی اداروں کو گھر بیٹھے ضروری رہنمائی اور معلومات حاصل کرنے کی سہولت میسر آئی ہے۔یہ بات لاہوربورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس میں لاہور بورڈ کے مختلف افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کا یہ نظام براہ راست چیئر مین لاہور بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے زیر انتظام کام کر رہا ہے ۔

یہ بات اطمینان بخش ہے کہ لاہور بورڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مربوط استعمال کے ذریعے امتحانات اور امتحانی نتائج کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح دیگر انتظامی و تعلیمی اُمور میں بھی کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو منظم انداز میں بروئے کار لایا گیا ہے۔ ان تعلیمی اصلاحات کامقصد امتحانی شفافیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ طالب علم کمیونٹی اور تعلیمی اداروں کو درکار سہولیات مہیاکرنا ہے تا کہ طالب علموں کے تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام الناس خصوصاً طالب علموں کی سہولت کیلئے لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کا لنک بھی مہیا کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -