حس لطافت فلم اورڈرامہ کی کامیابی کی ضامن ہے:عثمان پیرزادہ

حس لطافت فلم اورڈرامہ کی کامیابی کی ضامن ہے:عثمان پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)دیکھنے والے کی حس لطافت فلم اورڈرامہ کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے،فنون لطیفہ کی مدد سے آپ اپنے معاشرہ کو اتنا طاقت ور بنائیں کہ باہر کی دنیاکے نامناسب اقدار اس میں اپنی جگہ نہ بناسکیں،ہماری جدوجہد کا محور سماج کی تعلیم و تربیت ہونا چاہیے،ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نامور ادکار،ڈائریکٹر اور پروڈیوسرعثمان پیرذادہ نے الحمراء کے زیراہتمام منعقدہ’’ گوشۂ گیان ‘‘کی گیارہویں نشست میں کیا۔انھوں نے اپنی یاداشتوں میں سامعین کو شریک کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ کالج لاہور میں جب میں نے پہلا ڈرامہ سٹیج کیا تو اس کے لئے سابقہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مجھے پندرہ سو روپے سپانسر کئے تھے۔چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے اس موقع پر کہاکہ دنیا میں اپنا سوفٹ امیج بنانے کے لئے ثقافت سے بڑا ہتھیار کوئی نہیں ہے،قوم کی یک جہتی بھی فنون لطیفہ کے فروغ میں پنہاں ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر) عطاء خان نے گوشۂ گیان کی نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تاریخ اور روایات کی آگہی سے ہی روشن مستقبل کی راہیں کھلتی ہیں، ہم ثقافت کے ذریعے مثبت سماجی و معاشرتی رویوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
،گوشۂ گیان کا قیام ہماری امید سے بڑھ کر ثمرآور ثابت ہورہا ہے۔گوشۂ گیان میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری کے علاوہ لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض نیاز حسین لکھویرا نے ادا کیئے۔ ملک کی نامور ادکار،ڈائریکٹر اور پروڈیوسرعثمان پیرذادہ نے سامعین کے سولات کے جواب بھی دیئے۔

مزید :

کلچر -