ن لیگ لاہور میں صاف پانی تک فراہم نہ کرسکی، شعیب صدیقی

ن لیگ لاہور میں صاف پانی تک فراہم نہ کرسکی، شعیب صدیقی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157سے تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی نے تمام مسلم لیگی امیدواروں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ووٹ مانگنے سے پہلے لاہور شہر کے کسی بھی ایک حلقے کے گھر سے سرکاری نلکوں میں آنے والا پانی پی کر دکھائیں ، انہوں نے کہا کہ25جولائی کو شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے والے بری طرح سے مسترد ہو جائیں گے اور نواز لیگ اس شکست میں ماضی کے اپنے ہی سارے ریکارڈ توڑ دے گی ، مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں و کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔

کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ پیرس اور لندن کی باتیں کرنے والوں کو اصل حقائق دیکھ کر شرمندہ ہونا چاہیے اوپر سے اورنج لائن ٹرین گزرنے والے علاقوں میں لوگ ہیپاٹائٹس اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ،تھانہ کلچر نے شہریوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے اور نواز لیگ نام نہاد ترقی کے دعوے کر رہی ہے ،شعیب صدیقی نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور با شعور شہری عمران خان کے حق میں تاریخی فیصلہ دیں گے ۔پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گراتے ہوئے پی پی158کی یونین کونسل119سے وائس چیئرمین کوثرخان درانی کو پارٹی میں شامل کر لیا جنہوں نے اس حلقے سے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی بھرپور حمائیت کرنے اور انتخابی مہم میں شرکت کا اعلان کیا ، شعیب صدیقی نے کوثر خان درانی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا ،انہوں نے ڈور ٹو ڈور کنویسنگ اور دیگر انتخابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -