مولانا محمد جمیل کے صاحبزادے مولانا مفتی مطیع اللہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مولانا محمد جمیل کے صاحبزادے مولانا مفتی مطیع اللہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)تبلیغی مرکز رائیونڈ کے امام مسجد اور استاذ الحدیث مولانا محمد جمیل کے نوجوان بیٹے مولانا مفتی مطیع اللہ جمیل گذشتہ روز گھر میں تعمیراتی کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز رائیونڈ میں مولانا محمد معاذ نے پڑھائی جس میں تبلیغی جماعت کے اکابرین و علماء اور طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد میں مرحوم کو تبلیغی مرکز کے متصل قبرستان رائیونڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا مولانا محمد جمیل کے بیٹے مولانا مفتی مطیع اللہ جمیل کے انتقال پر مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں اور شخصیات جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن اور دیگر علماء نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا محمد جمیل کے نوجوان بیٹے مولانا مفتی مطیع اللہ جمیل کے انتقال پر ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -