پٹرو ل کی قیمت میں اضافہ سے بجلی کے نرخ بڑھانا ظلم ہے، مراد راس

پٹرو ل کی قیمت میں اضافہ سے بجلی کے نرخ بڑھانا ظلم ہے، مراد راس

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام سے ظلم ہے نیپرا کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی ایک روپیہ بائیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو بجلی کے صارفین پر اضافی بوجھ ہے۔ کارنر میٹنگ کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ نگران حکومت نے صرف بیس دِنوں میں دو مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھائے ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ۔

بجلی کے نرخوں میں بھی اضافے سے صارفین کو اربوں روپے کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -