ختم نبوت میں تبدیلی کرنیوالے ارکان اسمبلی کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے،اشرف جلالی
لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے راجہ ظفرالحق رپورٹ کو شائع کرنے کے حکم اور پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے ختم نبوت کے بارے میں حلف کو نہایت ہی مستحسن فیصلہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا یہ فیصلہ پوری قوم کی آواز ہے انہوں نے کہا حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کرنے والے ارکان اسمبلی کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے اور انہیں شرعی سزائیں دی جائیں۔دریں اثنا ء انہوں نے این اے 128میں الیکشن کمپین کے دوران جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر السلام داروغہ والا لاہور میں سنی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔راجہ ظفر الحق رپورٹ کی روشنی میں مجرم بے نقاب ہونے کے بعد انہیں تا حیات نا اہل قرار دیا جائے۔
ختم نبوت کے غداروں کو اگر الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تو الیکشن کے مقاصد پورے نہیں ہو سکیں گے۔
اپنی شناخت چھپانے والے قادیانی ملکی سالمیت اور مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ڈی چوک معاہدے کے مطابق ختم نبوت نیشنل کونسل تشکیل دی جائے۔جو قادیانیوں کی شر انگیزیوں کا محاسبہ کرے ۔کنونشن میں پی پی 156کے امید وار مفتی محمد عابد جلالی، پی پی 155کے امیدوار چوہدری شاہد محمود نمبردار،پی پی 154کے امیدوار ندیم خان شیروانی،علامہ غلام مرتضی صدیقی،علامہ محمد فیاض وٹو ،علامہ فرمان علی جلالی و دیگر نے شرکت کی ۔