عوام ختم نبوت کے دشمنوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں،اکمل خان

عوام ختم نبوت کے دشمنوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں،اکمل خان

  

لاہور(پ ر ) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جماعت اللہ اکبر تحریک کے این اے 123سے امیدوار اکمل خان باری نے کہا ہے کہ عوام ختم نبوت کے دشمنوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں،نواز شریف نے پاکستان کو توڑنے کی ہر ممکنہ کوشش کی،قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے والے اور انتقام کا نشانہ بنانے والے کبھی قوم کے لیڈر نہیں بن سکتے،اگر عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا تو یہ پاکستان کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہو گا،حافظ سعید نے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے مردمجاہد کو ووٹ دینا اور سپورٹ کرنا ہر پاکستانی کیلئے فخر کا باعث ہونا چاہیے۔

،وہ جمعرات کے روز حلقے میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے امیدوار اس حلقے سے تین مرتبہ منتخب ہوئے ہیں لیکن انہوں نے جتنے کے بعد حلقے کے عوام کی طرف مڑ کو نہیں دیکھا یہاں ابھی گلیوں میں بارش کی وجہ سے بزرگ شہری اور بچے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں،جبکہ سرکاری سکولوں کی ختہ حالت کی وجہ سے یہاں کے رہائشی اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخل کرانے پر مجبور ہیں،ملی مسلم لیگ کامیاب ہر کر سب سے پہلے یکساں نظام تعلیم کو رائج کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -