من گھڑت تجزیے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے، اشرف بھٹی

من گھڑت تجزیے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی نہیں بچا سکتے، اشرف بھٹی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل عوام ووٹ نہ دیکر ٹھوکے گی۔من گھڑت تجزیے نواز لیگ کی ڈوبتی کشتی کو نہیں بچا سکتے ۔

(ن) لیگ میں اب عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رہی۔

اسی لیے اب ان کے امیدوار گاڑی سے باہر نکلنے کا رسک بھی نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہوا کا رخ بدل چکا ہے ہمارے سیاسی مخالفین کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہے اور انشاء اللہ25جولائی سے پہلے ہی لیگیوں کا دھڑن تختہ ہو نا شروع ہو جائے گا نواز لیگ نے ملک و قوم کا وقت اور پیسہ برباد کیا اور قومی مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند میگا منصوبوں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کیے ہیں اب عوام ہر گز بھی ان کو ووٹ نہیں دینگے اور25جولائی کا دن بلاول بھٹوکی کامیابی کی نوید سنائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -