سرگودھا، آزاد امیدوار ندیر سوبھی کا ایم ایم اے سے انتخابی اتحاد کا اعلان

سرگودھا، آزاد امیدوار ندیر سوبھی کا ایم ایم اے سے انتخابی اتحاد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورو رپورٹ) سرگودھا کے حلقہ پی پی 79سے آزاد امیدوار ندیر سوبھی کا ایم ایم اے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان ،حلقہ متحدہ مجلس عمل کی این اے 91میں جیت کیلئے راہ ہموار ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 91فرحان گجر حلقہ میں بھرپور الیکشن مہم کر رہے تھے اس مہم کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر عرفان، مبشر احمد صدیقی اورڈاکٹر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی بھرپور کاوشوں سے این اے 91کے صوبائی حلقہ پی پی 79میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما نذیر سوبھی سے الیکشن اتحاد قائم کر لیا ایم ایم اے کی طرف سے پی پی 79میں اپنے امیدوار میاں طارق آرائیں کو دستبردار کرانے کے بعد اس حلقہ میں نذیر سوبھی کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔ حلقہ این اے 91میں بھی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے گزشتہ روز جماعت اسلامی کی ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے حلقہ پی پی79سے اپنے امیدوار میاں طارق آرائیں کی دستبرداری کا اعلان کیا تو پی ٹی آئی کے ناراض آزاد امیدوار نذیر سوبھی نے ایم ایم اے کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کے ساتھ ملکر حلقہ میں الیکشن لڑینگے اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91میں فرحان گجر کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جس میں میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی پی ٹی آئی نے کارکنوں کے جذبات کا قتل عام کیا ن لیگ پی پی پی بھی کارکنوں کی نہیں سیاسی کاروباریوں کی جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے یا جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان نہیں صرف الیکشن اتحاد کر رہا ہوں۔ دوسری طرف این اے91کے امیدوار قومی اسمبلی فرحان گجر نے کہا کہ نذیر سوبھی کے ساتھ اتحاد سے حلقہ میں ہماری سیاسی پوزیشن بہتر ہوگی ان کے ساتھ آنے والا بڑا ووٹ بنک ہمارے ساتھ آنے سے جیتی یقینی ہو گی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر عرفان نے کہا کہ ہمارا مقصد لوٹمار کی سیاست کا خاتمہ ہے ، اس موقع پر امیدوار حلقہ این اے90ڈاکٹر ارشد شاہد نے کہا کہ اس حلقہ میں بھی مختلف سیاسیوں ، یونین کونسلوں کے چیئر مینوں ، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں کی مکمل حمایت سے انشاء اللہ ہماری کامیابی یقینی ہو گی انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے ضلع میں بھر میں امیدوار بھرپور کوشش کرکے ملک میں لوٹمار کی سیاست کے ساتھ ساتھ مغربی افکار کی آبیاری کرنے والی جماعتوں کو 2018ء کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے شکست سے دوچار کرینگے ۔

مزید :

علاقائی -