عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں، مدثر قیوم ناہرا

عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں، مدثر قیوم ناہرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) عوام کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں۔ اب فیصلہ کارکردگی کی بنیاد ہو گا ان خیالات کا اظہار چوہدری اظہر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے ساگو بھاگو, رتہ گورائیہ اور دیگر مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں سیاست دانواں نے حلقہ کے عوام کو برادری ازم تھانہ کچہری کی سیاست میں الجھا کر صرف اپنی جائیدادوں میں اضافہ کیا ۔انہیں عوام کی خدمت سے کوئی غرض نہیں تھی اس کے برعکس ہم نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا منفی پروپیگنڈہ کرنے والے سیاست دان اپنے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اب نوشہرہ ورکاں کی ترقی کا سفر نہیں رک سکتا عوام اب وہ کسی بھی سیاست دان کے بہکاوے اور سبز باغ میں نہیں آئیں گے۔ عوام اب کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گی۔نہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے برادری ازم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ برادری ازم کی سیاست ماضی میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک میں معاشی ترقی کے لئے گیم چینجر میگاء پراجیکٹ سی پیک شروع کیا ہے اس لئے ملکی اور علاقہ نوشہرہ ورکاں کی مزید تعمیر و ترقی کے لئے صرف مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہریں لگائیں۔

مزید :

علاقائی -