کوٹلی لوہاراں : اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

کوٹلی لوہاراں : اہم سیاسی شخصیات کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

  

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار ) کوٹلی لوہاراں میں انتخابی مہم عروج پر ،مضبوط دھڑے استاد جا جی نے عبدلمنان سڈل کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔اُستاد جاجی کے دھڑے میں افتخار کاکا، منا گجر، وحید قریشی جیسے نامور کارکن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القران کے نعمان بھٹی ، سابقہ کونسلر ڈاکٹر عبدالمنان شیخ چیئرمین پریس کلب ، فرقان شیخ، عرفان ناصر ، سابقہ کونسلر ارشد رضا، صاحب بہادر نمبر دار ، میاں الیاس نے بھی پی ٹی آئی کی حمائت کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ بلدیاتی انتخابات کے سابق ٹکٹ ہولڈر عمران باغ علی پہلے ہی پی ٹی آئی میں ہیں اس طرح مختلف دھڑوں کی طرف سے عبدالمنان سڈل کی حمائت کے بعد سڈل دھڑے کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -