گجرات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر سماعت، یو سی چیئرمین کو 50ہزار روپے جرمانہ

گجرات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر سماعت، یو سی چیئرمین کو 50ہزار ...

  

گجرات(بیورورپورٹ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کرنے پر چیئرمین یونین کونسل راجہ نعیم نواز کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی سمیت چار امیدواروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں، انکے سپورٹر بلدیاتی نمائندوں کے خلاف 3شکایات کی سماعت مکمل کر لی 12۔ دیگر شکایات پر امیدواروں اور بلدیاتی نمائندوں سے بھی جواب طلبی کی گئی ہے مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چےئرمین یونین کونسل پوران راجہ ندیم نواز ، قومی اسمبلی کے امیدوار حسین الہی اور شفاعت نواز اجنالہ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار قاضی محمود اور فرخ ندیم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر نوٹس جاری کئے تھے شکایات کے سماعت کیلئے چےئرمین یونین کونسل راجہ نعیم نواز پیش نہ ہوئے،یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے ان پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا دیگر کو وارننگ دی گئی۔ علاوہ ازیں مانیٹرنگ آفیسرز کی طرف سے بارہ شکایات پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے چےئرمین یونین کونسل چک سادہ شہزاد احمد،وائس چےئرمین یونین کونسل باہو گھسیٹ پور منصب حسین، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں چوہدری الیاس، فیض الحسن، لیاقت بھدر، چوہدری شبیر احمد، تنویر اشرف کائرہ، ضیااللہ شاہ، قاضی محمود، فرخ ندیم، حسین الہی، ہارون بٹ ودیگر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے رکھا ہے جس میں ڈپٹی مےئر گجرات چوہدری آصف رضا، چےئرمین یونین کونسل ون اشرف ریحانیہ سے بھی جواب طلب کیا گیا یہ امرقابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ‘ ضلعی وائس چیئرمین شعیب رضا اور شیر افگن سمیت میئر گجرات حاجی ناصر محمود کو بھی انتخابی مہم کا حصہ بننے پرنوٹس جاری کیے جا چکے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -