بہاولنگر، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری

بہاولنگر، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری

  

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بہاول نگر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے 2 مزیدشوکاز نوٹس جاری کردئیے ہیں جن امیدواروں کو شوکاز جاری کیے گئے ہیں ان میں این اے 168 میں احسان الحق باجوہ اور پی پی 248 میں محمد کاشف ہیں ان امیدواروں کو ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسربہاول نگر ایس ڈی خالد نے ڈی سی آفس میں 11جولائی کو گیارہ بجے دن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی زبانی اور تحریری وضاحت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ یہ نوٹس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قاضی والہ روڈ پر پینا فلیکس اور پورٹریٹ لگانے پر جاری کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -