کمالیہ، این اے 113اور پی پی 122سے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی کامیابی یقینی

کمالیہ، این اے 113اور پی پی 122سے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی کامیابی یقینی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمالیہ(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)حلقہ این اے 113اور حلقہ پی پی 122سے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے اب تو حلقہ کے عوام اپنے منہ سے بول رہئے ہیں کہ ووٹ پی ٹی آئی کا ہے ان خیالات کا اظہار ڈوثرنل صدر ٹیچر ونگ عوام لیگ چوہدری نذیرگجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ NA113اور حلقہPP122سے کوئی عوامی لیڈر ہے تو وہ ریاض فتیانہ اور محترمہ آشفہ ریاض ہی ہے جو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں انشاء اللہ 25جولائی کو اس حلقہ سے ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری گجر برادری نے بھی ان امید واروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ حلقہ کی بہت سی برادری اور اہم سیاسی شخصیات نے بھی ریاض فتیانہ گروپ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے

مزید :

علاقائی -