این اے 80:انجمن آڑھتیاں سمیت 5 کونسلروں کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان
گوجرانوالہ، قلعہ دیدار سنگھ(بیورو رپورٹ، نامہ نگار)یونین کونسل 66منڈیالہ وڑائچ کے پانچ کونسلروں نے صدرانجمن آڑھتیاں سمیت پی ٹی آئی کے امیدوارمیاں طارق محمودکی حمایت کااعلان کردیاجن میں ایک لیڈی کونسلربھی شامل ہیں اس سلسلے میں مہرکالونی میں اہم میٹنگ کاانعقادکیاگیاجس میں موجودجنرل کونسلرزحاجی مجیدقیصر،چودھری محمدتنویرپپومہر،محمدشفیق بٹ خلیفہ ،محمدادریس بٹ، لیڈی کونسلرنرگس ادریس ،صدرانجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کوٹ شاہاں محمدشفیق بھٹومہرنے اپنے ساتھیوں سمیت متفقہ طورپرامیدواراین اے 80میاں طارق محمودکی مکمل حمایت کااعلان کیااورپی ٹی آئی کے منشورچیئرمین عمران خان کے ویژن ،قیادت پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے یقین دلایاکہ یوسی 66منڈیالہ وڑائچ میں کامیابی کویقینی بنائیں گے جبکہ اس موقع پرمیاں طارق محمودنے کہاکہ جنرل کونسلرزنے جس طرح اعتمادکااظہارکیاہے انکے اعتمادکوکبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گاایک مٹھی کی مانندرہوں گاہرمشکل وقت میں ساتھ نبھاؤں گاانشاء اللہ انکے تعاون سے 25جولائی کوعوام ووٹ دے کرپاکستان تحریک انصاف کوکامیاب کرائیں گے جوعوام کی اپنی کامیابی ہوگی اس موقع پرملک صغیراحمد،مرزاعتیق جرال ،شیخ وقاص احمدایڈووکیٹ ،ڈاکٹرعمیر،عبدالوحیدگجر،کامران جرال ،اشتیاق احمدبھٹی ،شکیل گورسی ،حافظ راشدمقصودودیگربھی موجودتھے ۔