ڈسکہ :پی ٹی آئی کا یوسی چیئرمین مسلم لیگ (ن) میں شامل

ڈسکہ :پی ٹی آئی کا یوسی چیئرمین مسلم لیگ (ن) میں شامل

  

ڈسکہ (نامہ نگار+تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہو نے والے یوسی چیئرمین نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہو نے والے یوسی چیئرمین چوہدری مختار احمد بل نے این اے75کے ن لیگی امیدوار سابق ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ ،پی پی42کے امیدوار میاں ذیشان رفیق کی حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور انتخابی مہم میں بھر پور تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -