کوٹ مومن،سندیابرادری کے عمائدین کی تحریک انصاف میں شمولیت

کوٹ مومن،سندیابرادری کے عمائدین کی تحریک انصاف میں شمولیت

  

کوٹ مومن(نمائندہ خصوصی )این اے 89اور پی پی74میں وسندیابرادری کے عمائدین نے مسلم لیگ ن اور ڈھانہ گروپ کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی چوہدری مشتاق احمد وسندیا نے شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقہ میں رہتے ہوئے وڈیروں کے سامنے کلمہ حق کہنا کسی جہاد سے کم نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وسندیا برادری کی جانب سے اس شمولیتی پروگرام میں میں دعدہ کرتا ہوں کہ ہمارے امیدوار کامیاب ہو کر علاقہ کی محرومیاں دور کریں گے امیدوار این اے 89چوہدری اسامہ غیاث میلہ،انصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولہ سے نجات کا وقت قریب آچکا ہے یہ الیکشن مسلم لیگ ن کا آخری الیکشن ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ آپ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر کے ہماری سپورٹ کا اعلان کر کے جو ہم پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر اللہ پاک نے اقتدار دیاتو مڈھ کی محرومیاں دور کریں گے انہوں نے کہاکہ جنہوں نے پانچ سال وعدے وعید کرتے ہوئے گزار دئیے انہیں مسترد کرنے کا وقت آچکا ہے انہوں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے جس پرپارٹی کے قائد پر کرپشن ثابت ہوجائے انکے نمائندوں سے کیا امیدیں رکھی جاسکتی ہیں اس موقع پر چوہدری نذر محمد نمبر دار،عمرحیات رانجھا،چوہدری محمد افضل وسندیا،نے اپنی برادری اور گروپ کے ہمراہ تحریک انصاف کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا کارنر میٹنگ میں مہر امان اللہ لک ایڈووکیٹ ،امان اللہ گوندل جہانخنانہ ،شبیر احمد،مہر عبدالرحمن لک ،مہر ظفر اقبال ،مختار لک داؤآنہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -