کامونکے:تحریک لبیک کے کارکنوں کی غیرقانونی ریلی،سڑک بلاک کر دی

کامونکے:تحریک لبیک کے کارکنوں کی غیرقانونی ریلی،سڑک بلاک کر دی

  

کامونکے(نمائندہ خصوصی)لاؤڈ سپیکر کا غیر قانو نی استعمال اور اطلاع دیئے بغیر ریلی نکال کر سڑک بلاک کرنے پر تحریک لبیک یارسول اللہ حلقہ پی پی61کے امیدوار سمیت بائیس افراد کیخلاف مقدمہ درج ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز تحریک لبیک یارسول اللہ حلقہ پی پی61کے امیدوار یاسر عرفات رامے کی قیادت میں بغیر اطلاع دیئے بغیر ریلی نکال کر سڑک بند اور لاؤڈ سپیکر کا غیر قانو نی استعمال کیا گیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امیدوار یاسر عرفات رامے،قاری خدا بخش،حافظ محمد وقاص،حافظ محمد اشفاق،عبدالسلام ،شعبان قادری،محمد فیضان پہلوان اور پندرہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -