این اے 120 شرقپور، مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم نوجوان قیادت نے سنبھال لی
شرقپور شریف (سیّد طہماسپ علی نقوی ) مسلم لیگ (ن) حلقہ این۔ اے 120 کی انتخابی مہم کی کمان نوجوان قیادت نے سنبھال لی جس سے سیاسی حلقے دھنگ رہ گئے نوجوان قیادت نے بڑے بڑے سیاسی دھڑے اپنے ساتھ ملالئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے حلقہ این۔ اے 120 میں سابقہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نامزد امید وار ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم زورو شور سے چلانے کیلئے خود انتخابی عمل میں گھوڑے دوڑا رہے ہیں اور اس کے ساتھ حلقہ این۔ اے 120 کی انتخابی کمان اپنے داماد رانا طاہر اقبال کے سپر د کی ہوئی ہے رانا طاہر اقبال نے ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی طرح انتخابی مہم شروع کی ہے اور اپنی انتخابی مہم میں انہوں نے نوجوانوں کو اپنے ساتھ ملایاہے اور ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا اور نوجوانوں کے ساتھ مل کر انتخابی مہم کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں نئے جذبے کے ساتھ انتخابی عمل میں اترے ہیں بڑے بڑے سیاسی گروپ اپنے ساتھ شامل کرلئے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی انتخابی مہم زوروشور سے چلا رہے ہیں ۔