سابق لیگی ایم این اے شفقت بلوچ کا ظفر قریشی کی حمایت کا اعلان

سابق لیگی ایم این اے شفقت بلوچ کا ظفر قریشی کی حمایت کا اعلان

  

ساہی وال /سرگودھا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر دل برداشتہ سابق ایم این اے شفقت حیات بلوچ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں حلقہ این اے 92 میں میاں ظفر احمد قریشی جن سے پی ٹی آئی نے ٹکٹ واپس لیکر سیال شریف کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو دیا میاں ظفر احمد قریشی آزاد امیدوار کے طور پر آگئے ہیں پریس کانفرنس میں شفقت حیات بلوچ نے آزاد امیدوار میاں ظفر احمد قریشی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اپنے ساتھیوں سمیت میاں ظفر احمد قریشی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے اس سیاسی تبدیلی کے باعث اب حلقہ این اے 92 میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سید جاوید حسنین شاہ اور آزاد امیدوار میاں ظفر احمد قریشی کے مابین مقابلہ سخت ہو گاجبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 92 میں صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو تاحال پذیرائی نہ مل سکی۔

مزید :

علاقائی -