اوکاڑہ ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،مسلم لیگ(ن) ،پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات درج

اوکاڑہ ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،مسلم لیگ(ن) ،پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات ...

  

اوکاڑہ(بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ الیکشن مہم کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے پر مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے دو کارکنوں پر مقدمات درج کرلئے گئے،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوار قومی اسمبلی راؤ حسن سکندر اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار چوہدری سلیم صادق الیکشن مہم کے سلسلہ میں کمپین کر نے کی غرض سے گئے، جہاں پر محمد حسین عرف ڈھولا خادم حسین نے انتخابی مہم کی خلاف ورزی کر تے ہوئے آتش بازی اور پٹاخے چلائے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے اُمید وار قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار و سابقہ صوبائی وزیر میاں یاور زمان الیکشن کمپین کے سلسلہ میں چک نمبر39/3Rاوکاڑہ گئے جہاں شفیق ولد لطیف نے ایک ریلی نکالی اور اسلحہ کی کھلے عام نمائش کی جس پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے پی ٹی آئی کے کارکن اور تھانہ صدر اوکاڑہ نے مسلم لیگ(ن) کے کارکن پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے

مزید :

علاقائی -