انصاری برادری کا حلقہ پی پی 133کے آزاد میدوار ملک ذوالقرنین ڈوگرکی حمایت کا اعلان

انصاری برادری کا حلقہ پی پی 133کے آزاد میدوار ملک ذوالقرنین ڈوگرکی حمایت کا ...

  

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) الیکشن 2018کی سرگرمیاں عروج پر،گذشتہ رات انصاری برادری کا ایک انتخابی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ انصاری برادری ننکانہ صاحب محمد علی انصاری، صدر مظہر قیو م انصاری، سنیئر نائب صدر حاجی نیک عالم انصاری ، نائب صدر سلیمان انصاری آف نالی والہ ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی انصاری، جائنٹ سیکرٹری اصغر علی انصاری ، سیکرٹری انفارمیشن مشتاق احمد انصاری ، اور عبدالجبار انصاری سمیت انصاری برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں متفقہ طور پر پی پی 133کے آزاد میدوار سابق ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگرکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ ملک ذوالقرنین ایک ایسی شخصیت ہیں جس نے ہمیشہ اپنے شہر اور حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا ہے اور وہ بلا تفریق حلقہ کے مسائل حل کرواتے ہیں۔

انشاء اللہ وہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -