ٹوبہ، سپریم کورٹ نے پی پی 120سے پی ٹی آئی کے امیدوار رمضان پرویز کو نااہل قرار دیدیا

ٹوبہ، سپریم کورٹ نے پی پی 120سے پی ٹی آئی کے امیدوار رمضان پرویز کو نااہل قرار ...

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 120 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری رمضان پرویز کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہل قرار دے دیا ،چوہدری رمضان پرویز سابق گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ سینیٹر چوہدری محمد سرور کے حقیقی بھائی ہیں ،واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صوبائی حلقہ پی پی 120سے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت چوہدری رمضان پرویز نے بیان حلفی دیا تھا کہ انہوں نے برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی ہے ،جبکہ حقیقت میں انہوں نے برطانیہ کی شہریت نہیں چھوڑی تھی ،اور غلط بیانی سے کام لے رہے تھے ، اسی حلقہ سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار اور ناراض رہنما آزاد امیدوار خاور خاں گادھی نے انکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگایا کہ رمضان پرویز نے دوہری شہریت نہیں چھوڑی ،اور کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ،جس پر انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے بعد ہائی کورٹ لاہور میں اپیل دائر کی تو وہاں بھی غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے یہی ظاہر کیا کہ انہوں نے برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی ہے ،جس پر ہائی کورٹ کی طرف سے انہیں الیکشن لڑنے کیلیئے اہل قرار دے دیا گیا ،جس کے بعد انکے مخالف امیدوار خاور خاں گادھی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی کہ رمضان پرویز مسلسل غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے عدالت میں جھوٹ بول رہا ہے ،سپریم کورٹ آف پاکستان میں 5جولائی جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی تو مخالف وکیل نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار رمضان پرویز مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی کا سہار ا لے رہا ہے اور تاحال دوہری شہریت کا حامل ہے ،جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے رمضان پرویز کو الیکشن لڑنے کے نااہل قرار دیتے ہوئے اسکی غلط بیانی اور جھوٹ پر اسکے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم جاری کیا ہے ،پی ٹی آئی کے امیدوار رمضان پرویز کی نااہلی کی خبر علاقہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ،اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ ر کارکنوں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے،رمضان پرویز کی نااہلی کے باعث مسلم لیگی امیدوار سردار ایوب خاں گادھی کی کامیابی کے واضح امکانات کے ساتھ ساتھ اس حلقہ سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این کے امیدوار محمد جنید انوار چوہدری کی واضح اکثریت سے کامیابی کے امکانات کی روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،جبکہ رمضان پرویز کی نااہلی سے صورتحال کے پیش نظر اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد اشفاق کیلئے مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -