دعاوں کی برکات سے ہر مشکل کو حل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ آپ بھِی جانئے

دعاوں کی برکات سے ہر مشکل کو حل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ آپ بھِی جانئے
دعاوں کی برکات سے ہر مشکل کو حل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ آپ بھِی جانئے

  

روحانی طور پر اپنے اور اہل خانہ اور عزیزوں میں سے جب کسی کے علاج کی رہنمائی کاکوئی طلب گار ہوتا ہے تو وہ اللہ والوں کے پاس جاتا ہے اور ان سے تعویذات مانگتا یا دم شدہ پانی مانگتا ہے ۔کوئی صرف خیر و برکت کی دعا کا طلب گار ہوتا ہے کیونکہ اللہ کے نیک بندوں کی دعا کی برکت سے بھی مشکلات ٹل جاتی ہیں۔

بہت سے اہل علم خود بھی جستجو کرکے قرآن مجیدسے شفائے اقلیم کی دعائیں تلاش کرلیتا ہے یا پھر احادیث و اولیا اللہ وفقرا کی مسنون دعائیں لیکر ان کو فیض کا وسیلہ بناتا ہے ۔آئےے آج ہم آپ کو ایسی مسنون دعا سکھاتے ہیں کہ چار حصوں والی اس دعا کا ذکر سنن ابی داودمیں بڑی تفصیل کے ساتھ پایا جاتا ہے ۔یہ اللہ کریم سے اسکی شان ذولجلال کا واسطہ دیکر مانگی جاتی ہیں اور دعا کا طلب گار اپنی عاجزی رب تعالٰی کے حضور پیش کرتا ہے تو اللہ کو اسکی عاجزی اور خلوص پسند آتا ہے ۔جس سے اس پر شفا کے راستے کھل جاتے ہیں ۔اس دعا کو وطیرہ بنا کر گھر کا فرد اپنی زندگی کے بہت سے روگ ختم کرسکتا ہے ۔مثلاً رزق ،شادی ،بیماری ،مقدمات ،حاسدین اور کاروبار میں ترقی کے لئے،گناہ سے بچنے کے لئے،ظالم کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے  ان دعاوں کے وسیلہ سے اپنے رب سے مانگا جائے تو دامن امید بھر جائے گا ۔دعا کو اسکے ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں گے تو آپ کا ایمانی ذوق مزید دوبالا ہوگا ۔

 اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَدَنِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ سَمْعِیْ اَللّٰہُمَّ عَافِنِیْ فِیْ بَصَرِیْ لَا إِلٰہَ إلاَّ أَنْتَ.

اے اللہ، میرے بدن میں راحت وعافیت دے، اے اللہ، میرے کانوں اور میری آنکھوں میں آرام دے۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔

اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِلَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ. 

اے اللہ، میں کفر اور فقر سے تیری پناہ میں آنا چاہتا ہوں۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔

اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ. 

اے اللہ، میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آنا چاہتا ہوں۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔

اَللّٰہُمَّ رَحْمَتَکَ أَرْجُوْ فَلَا تَکِلْنِیْ إِلٰی نَفْسِیْ طَرْفَۃَ عَیْنٍ وَأَصْلِحْ لِیْ شَأْنِیْ کُلَّہُ لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ.

اے اللہ، میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، تو پلک جھپکنے کے برابر وقت کے لیے بھی مجھے میرے قابو میں نہ کر، میرے سارے کے سارے  معاملے کو درست فرما دے۔ تیرے سوا کوئی الٰہ نہیں۔

( پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

روشن کرنیں -