ہوپ کے مرکزی الیکشن جولائی کے بجائے ستمبر میں کرانے کا فیصلہ ،شیڈول جاری

ہوپ کے مرکزی الیکشن جولائی کے بجائے ستمبر میں کرانے کا فیصلہ ،شیڈول جاری

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ)کے مرکزی الیکشن جولائی کی بجائے ستمبر میں کرانے کا فیصلہ ،الیکشن شیڈول جاری ،26ستمبر کو کراچی، لاہور، اسلام آباد،کوئٹہ ،پشاور میں پولنگ ہو گی، 22ستمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست شائع ہو گی ،8ایگزیکٹو ممبران کے رزلٹ کا اعلان5بجے شام کو ہو گا ،ذونل ذمہ داران کے لیے کاغذات 27ستمبر سے جاری ہوں گے،28ستمبر تک زونل چےئرمین کے لیے کاغذات جمع ہوں گے ،زونل چےئرمین کے لیے پولنگ 29ستمبر ہو ہو گی ،29ستمبر2018ء کو ملک بھر کے زونل سے کامیاب ہونے والے چےئرمین اور ایگزیکٹو ممبران جنرل باڈی کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے،گزشتہ سالوں میں الیکشن جولائی میں ہو رہے تھے حج بکنگ اور حج اپریشن شروع ہونے کی وجہ سے الیکشن 2018-19ء جولائی کی بجائے ستمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن

مزید :

علاقائی -