فی لیٹر پٹرول پر 37 روپے ٹیکس ، عوام جولائی میں 70ارب کا اضافی بوجھ برداشت کرینگے

فی لیٹر پٹرول پر 37 روپے ٹیکس ، عوام جولائی میں 70ارب کا اضافی بوجھ برداشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے رواں ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔پی ایس او کی جانب سے جمع کرائی گئیں دستاویزات کے مطابق عوام صرف جولائی میں 70 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ برداشت کریں گے۔پی ایس او کے مطابق پیٹرول پر 37 روپے 63 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور ڈیوٹیز وصول کیے جارہے ہیں، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 52روپے 24 پیسے اور مٹی کے تیل پر 22 روپے93 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل پر 17 روپے 19 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائدہیں۔دستاویز میں بتایا گیاہے کہ پیٹرول پر 17روپے 46 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 28 روپے 23 پیسے، مٹی کے تیل پر 12 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 11 روپے 76 پیسے فی لیٹر جی ایس ٹی وصول کیا جا رہا ہے۔پی ایس او کے مطابق پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل پر8 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل پر6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کمیشن، او ایم سیز مارجن بھی الگ سے وصول کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن بھی الگ سے لیا جارہا ہے۔پی ایس او کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کسٹمز ڈیوٹی بھی الگ سے وصول کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -