غلام سرور خان کا چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج

غلام سرور خان کا چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج

  

اسلام آباد( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماء غلام سرور خان نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے وہ اپنے ساتھ ان سوالوں کا جواب لے کر آئیں، غلام سرور خان نے چوہدری نثار کیخلاف نیب سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔انکا کہنا تھا چوہدری نثار سے قوم ان کے اثاثوں کے حوالے سے منی ٹریل مانگ رہی ہے،منی ٹریل کے بجائے لغو باتیں انہیں زیب نہیں دیتیں ، چو ہد ر ی نثار ضیاء الحق کی وجہ سے سیاست میں آئے34سال نواز شریف کیساتھ رہنے کے باوجود دفا نہ کر سکے ،جمعرات کو چوہدری نثار کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا چوہدری نثار ترجمان کے پیچھے نہ چھپیں بلکہ ہمارے سوالوں کا جواب دیں ،ہم نے سید ھا سوال کیا تھا ذرائع ؤمدن نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کی پراپراٹی کے مالک کہاں سے بنے ،86میں کوئی شہری پراپرٹی نہیں تھی آج جگہ جگہ جائیدادیں کہاں سے آ ئیں ؟ڈی ایچ اے کے تین پلاٹ کی رقم کہا ں سے دی گئی ؟یہ سوال پوچھنا کوئی جرم نہیں ،ڈیفنس اور چکری میں جائیدادیں بنانے کی منی ٹریل چوہدری نثار کو بتانا پڑیں گے۔چوہدری نثار 4 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیتے ہیں ،ذریعہ معاش کوئی نہیں ،علاج ملک سے باہر کرواتے ہیں چھٹیاں یورپ میں گزرتی ہیں تو یہ سوال تو پوچھنا ہو گا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ؟

مزید :

علاقائی -