ڈیرہ مراد جمالی ، بم دھماکہ میں 2 بچے زخمی ، ہسپتال منتقل

ڈیرہ مراد جمالی ، بم دھماکہ میں 2 بچے زخمی ، ہسپتال منتقل

  

ڈیرہ مرادجمالی(آئی این پی)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بم دھماکہ میں 2 بچے زخمی ہوگئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ بلاول بگٹی میں بم دھماکہ سے دو بچے 6 سالہ نور خان اور آٹھ سالہ علی بخش شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

دھماکہ

مزید :

علاقائی -